حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پیام نور یونیورسٹی قم کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین رضا مظفری نے پیر 16 نومبر 2026 کو مرکز برائے میڈیا و سائبر اسپیس حوزہ ہائے علمیہ میں حوزہ نیوز ایجنسی کا دورہ کیا۔
اس موقع پر حوزہ نیوز کے سربراہ، چیف ایڈیٹر اور نیوز ڈیسک کے ذمہ داران نے انہیں ادارے کی مختلف سرگرمیوں، صلاحیتوں، منصوبوں اور میڈیا کے شعبے میں انجام دی جانے والی اہم خدمات کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔
حجۃ الاسلام والمسلمین مظفری نے حوزہ علمیہ کے میڈیا و سائبر اسپیس مرکز ساتھ ایک نشست میں بھی شرکت کی، جس میں دونوں اداروں کے درمیان مشترکہ تعاون کے امکانات اور اس کے فروغ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس نشست میں مرکز حوزہ علمیہ کے میڈیا و سائبر اسپیس مرکز کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین رضا رستمی نے مرکز کی سرگرمیوں اور صلاحیتوں کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے اطلاع رسانی، مطبوعات، سوشل میڈیا، میڈیا پروڈکشن، صحافتی ٹریننگ، مصنوعی ذہانت اور میڈیا کی نگرانی و مستقبل کی منصوبہ بندی کے شعبوں میں مرکز کی خدمات اور سرگرمیوں کی وضاحت کی۔










آپ کا تبصرہ